کرکٹ چھوڑنے کا اعلان : یار تم عامر کو میرے حوالے کر دو پھر جادو دیکھو ۔۔۔۔۔ شعیب اختر کا شاندار اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ باز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر المعروف راولپنڈی ایکسریس نے کہا ہے کہ عامر کو میرے حوالے کردین اور پھر جادو دیکھیں ، یہ پاکستان کا سرمایہ ہے ٹیلنٹ ہے اسکو ضائع نہ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے محمد عامر کی طرف سے

انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر کو میرے حوالے کردیں اور پھر جادو دیکھیں۔ شعیب اختر نے حالیہ سوشل میڈیا میں کہا کہ ’محمد عامر کو میرے حوالے کریں پھر دیکھیں وہ گراؤنڈ میں کیا جادو دکھاتے ہیں۔‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’نہ ضائع کریں اس کو‘ کا بھی اضافہ کیا۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

Reference: Hassan Nisar

About Alex Bruno

Check Also

SpaceX Finally Installs “Robot Chopsticks” designed to catch Starship rockets

A few weeks ago, SpaceX began the process of placing the integrated structure atop Starbase’s …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *